زرین خان ٹی ٹین لیگ میں پیش پیش
بالی وڈ اداکارہ زرین خان ان دنوں یو اے ای میں ہونےوالی ' ٹی ٹین لیگ' میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہیں جہاں وہ شاہد آفریدی کی ٹیم پختون' کی برانڈایمبیسڈر کے طور پر شرکت کررہی ہیں۔ پختون خاندان سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ اداکارہ زرین خان ٹیم کی کامیابی کیلئے کافی پرجوش دکھائی دے رہی ہیں ۔حال ہی میں زرین کی ایک وڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ کرکٹ گراﺅنڈ میں موجود شائقین کرکٹ میں پختون ٹیم کی ٹی شرٹس تقسیم کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ زرین خان شاہد آفریدی کی کرکٹ پرفارمنس کی بھی معترف ہیں۔ گزشتہ ہفتے اداکارہ زرین خان کی نئی بالی وڈ فلم ' 1921' کا ٹریلر منظر عام پر آیا ہے۔