Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی موبائل ایپ

بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے مداحوں کے لئے اپنے نام کی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی ہے جسے موبائل میں ڈاﺅن لوڈ کرکے ان کے مداح اپنی من پسند گلوکارہ کی براہ راست وڈیوز میں دیکھ سکیں گے بلکہ ان سے چیٹ آپشن پر میسجزکے ذریعے بات بھی کرسکیں گے معروف گلوکارہ ایک مخصوص وقت میں اپنے مداحوں کیلئے لائیو وڈیوز اور میسجز چیٹ بھی کریں گی۔ اس ایپ میں ٹیلر کے تمام گانوں کی وڈیوز اور آڈیوز، ان کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ٹیلر پہلی گلوکارہ ہیں جن کے نام کی موبائل ایپ مداحوں کیلئے پیش کی گئی ہے۔ٹیلر سوئفٹ نے چند ماہ قبل اپنی موبائل ایپ کے بارے میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کیلئے جلد خوشخبری لےکر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ ٹیلر کا شمار سب سے زیادہ پیسے کمانے والی دنیا کی 10 بڑی گلوکاراﺅں میںہوتاہے۔ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
 

شیئر: