Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات اورہماچل میں جیت ترقی کی جیت ہے، مودی

گجرات ۔۔۔۔ گجرات کے 33اضلاع میں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ 2مرحلوں میں انتخابات کرائے گئے جہاں اوسطاً68.41فیصد ووٹ ڈالے گئے جبکہ ہماچل پردیش میں 68فیصد لوگوں نے ووٹ دیئے۔گجرات اور ہماچل پردیش میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کے صدر دفتر پہنچ کر پارٹی صدر امیت شاہ کو مبارکباددی۔انہوں نے کہا کہ یہ جیت وکاس(ترقی) کی جیت ہے۔اس موقع پر امیت شاہ نےکہا کہ یہ جیت اقرباء پروری ،ذات پات اور بھیدبھاؤسے بالا ہے ۔یہ اصل میں وکاس ( تر قی ) کی ہی جیت ہے۔

شیئر: