Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھوپال: آگ لگنے سے کپڑے کی 120 دکانیں خاکستر

بھوپال۔۔۔۔۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے بیراگڑھ کے سنت ہردارام کمپلیکس میں زبردست آگ لگنے سے 120 سے زائد کپڑے کی دکانیں جل کرراکھ  ہوگئیں۔ آگ پر قابو پانے کے لئےفائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 20گھنٹےکی جدوجہد کے بعدآگ پر قابو پایا۔کمپلیکس میں آگ کپڑے کی ایک دکان میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے دیگردکانیں بھی آگ کی زد میں آگئیں۔ فائر بریگیڈ کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے بھی آگ  پورے علاقےمیں پھیل گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اس علاقے میں کپڑے کی ہول سیل اور ریٹیل کی بیشتر دکانیں ہیں۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

شیئر: