Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی خشکی دور کرنے کے لیے اپنی غذا پر توجہ دیں

خشک جلد بہت سے مسائل کا سبب بنتی ہے خاص طور پر سردیوں کے موسم میں خشک جلد  مزید خشک ہو کر پھٹنے لگتی ہے جس میں بعض اوقات زخم بھی بن جاتے ہیں . جلد کی خشکی دور کرنے کے لیے لوگ مختلف قسم کی کریموں  اور موسچرائزر ز کا  استعمال کرتے ہیں مگر کبھی آپ نے یہ بھی سوچا کہ اپنی  غذا پر توجہ دے کر آپ  جلد کے مسائل  سے چھٹکارا پا سکتی ہیں  . اگر آپ کی جلد قدرتی طور پر خشک ہے تو  دو چمچ نیم کا جوس ، ایک چٹکی کالی مرچ ، دو چمچ کریلے کا جوس اور  ایک کپ کینوں کا جوس  مکس کر کے روزانہ صبح نہار منہ پیئیں ۔ اس کے علاوہ گاجر کا جوس باقاعد گی سے پیئیں ۔ وٹامن ای سے بھرپور غذائیں لیں اور جلد کے لیے گلیسرین یا گلیسرین سوپ کا استعمال کریں ۔ یاد رکھیں آپ صحت مند تو جلد صحت مند ۔ 
 
 

شیئر: