Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماورا حسین بھی گووندا کی مداح

ویسے تو پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے بھی ہند میں بہت مداح موجود ہیں تاہم وہ خود بھی بالی وڈ کے سینیئر اداکاروں کی تعریف کرتی ہیں۔ماورا حسین نے کہا کہ وہ بالی وڈ میں سب سے زیادہ کامیڈین ڈانسر ،ہیرو گووندا کی مداح ہیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ آخر کون ہے، جو گووندا کا مداح نہیں؟دبئی میں مصالحہ ایوارڈز کی تقریب کے دوران پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ انہیں پاکستان اور ہندوستان کے اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت ہی خوشی ہوئی۔ فنکاروں میں اتحاد کی ضرورت بھی ہے۔ ماورانے انتہائی خوشی کے انداز میں کہا کہ گووندا نہ صرف بہترین اداکار بلکہ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال لازمی بن گیا ہے۔
 

شیئر: