ریاض۔۔۔۔پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر پر واضح کیاہے کہ بادشاہ اور ولیعہد کا ایوان ہر شہری کیلئے کھلا ہوا ہے۔ ہر وہ شخص جسے کوئی شکایت ہو یا اسے مظلوم ہونے کا احساس ہو، وہ سعودی قیادت سے ملاقات کرکے اپنا شکوہ اور اپنی بپتا پیش کرسکتا ہے۔ یہ بات سعودی نظام حکومت کی دفعہ43میں واضح کردی گئی ہے۔