Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹر نیشنل اسکول العزیزیہ میں بزم معارف اسلامیہ کے تحت جلسہ سیرت النبی ﷺ و تقریری مقابلہ

رپورٹ و تصویر : مسز صفیہ شاہین-جدہ
 پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ میں بزم معارف اسلامیہ کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبیمنعقد کیا گیا جو قرأت، نعت ، تقاریر اور اخلاقی تعلیمات پر مبنی خاکوں پر مشتمل تھا۔ وائس پرنسپل مسز فرحت النساء مہمان خصوصی تھیں۔ تقریری مقابلے کا عنوان تھا ’’مسلمانوں کے عروج و زوال میں قرآن پاک کا کردار‘‘۔طالبات نے پُرجوش اور ایمان افروز تقاریر سے فضائل قرآن کو اجاگر کیا۔ اسکول ایس ایم سی کے چیئر مین کی بیگم مسز تسلیم گوندل کو گلدستہ پیش کیا گیا۔ مہمان اعزازی الحکمۃ کی پرنسپل مسز سعدیہ کلیم، دارالسلسیل کی منتظم اعلیٰ مسز صائمہ اکرم، پی آئی ایس جے العزیزیہ کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اکرم کی اہلیہ رفعت النساء اور شکیلہ مجاہد تھیں جنہوں نے منصفات کے فرائض بھی انجام دیئے۔مقابلہ حسن قرأت کی منصفات کیلئے دارِ اُم سلیم کی اساتذہ کرام کو مدعو کیا گیا جنہوں نے مقابلے کے نتائج خوش اسلوبی سے مرتب کئے۔ پروگرام کے دوران مہمانان گرامی کو سعودی قہوہ اور کھجوریں پیش کی گئیں۔ پروگرام کی کمپیئرنگ مسز روحیلہ اقبال نے کی۔ پروگرام ہائوسز کے درمیان مقابلے کی صورت میں تشکیل دیا گیا تھا۔اول، دوم اور سوم آنے والی طالبات کو سیرت النبی کی کتب اور سر  ٹیفکیٹ سے حوصلہ افزائی کی گئی اور مجموعی طور پر اول پوزیشن لینے والے بی بی مریم ہائوس کو ٹرافی دی گئی۔ وائس پرنسپل مسز فرحت النساء نے طالبات کو سیرت النبیپر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے موثر تقریر کی۔ پروگرام کے سلسلے میںا سکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اکرم کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور بزم معارف اسلامیہ کی صدر مسز صفیہ شاہین اور انکی معاون اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔ پروگرام کا  اختتام پاکستانی اور سعودی عرب کے قومی ترانہ پر ہوا۔

شیئر: