Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رئیل میڈرڈ کو گارڈ آف آنردینے سے انکار

 
بارسلونا: ہسپانوی کلب بارسلونا نے اپنی حریف ٹیم رئیل میڈرڈ کو کلب ورلڈ کپ جیتنے پر گارڈ آف آنر دینے کی تجویز مسترد کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہفتے کو میچ ہو نے والا ہے ۔کلاسیکو کہلانے والے اس میچ سے قبل نئی کلب ورلڈ کپ چیمپیئن ٹیم کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کی بات اس کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہی تھی۔کلب ورلڈ کا فائنل جیتنے کے بعد گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بارسلونا کو چاہئے کہ وہ لا لیگا میچ سے قبل ہمیں گارڈ آف آنر دے تاہم بارسلونا نے اپنی حریف ٹیم کو نیا چیمپیئن بننے کے باوجود یہ عزت دینے سے صاف انکار کردیا۔ بارسلونا کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی امکان نہیں کہ ان کے کھلاڑی اپنے حریفوں کے لئے گارڈ آف آنر کی غرض سے کوئی قطار بنا کر ان کی ستائش کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ٹورنامنٹ میں شامل ہوتے تو شاید ایسا ہوجاتا لیکن ہم نے کلب ورلڈ کپ کھیلا ہی نہیں جبکہ کوچ نے کہا کہ ہم نے تو ایسی کوئی بات سوچی تک نہیں۔

شیئر: