Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ: نسلی گروہوں کے درمیان تصادم، 60 ہلاک

موغادیشو۔۔۔ ایتھوپیا، ارومیااورصومالیہ کے نسلی گروہوں کے درمیان تصادم میں 60 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ ایتھوپیا کے علاقے ارومیا میں گزشتہ جمعرات سے اب تک نسلی فسادات میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔ فسادات اس وقت پھوٹ پڑے جب فوجیوں نے احتجاج کرنیوالے 16 ارومیا باشندوں کو قتل کردیا۔ارومیا حکومت کے ترجمان نے ہلاک ہونے والوں کی تفصیلات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شائع کرتے ہوئے کہا کہ 14 سے17 دسمبرکے درمیان میں 19 ارومیا باشندوں کو قتل کیا گیا جبکہ صومالیہ سے تعلق رکھنے والے 32 نسل پرست بھی ہلاک ہوئے۔واضح رہے کہ صومالیہ اور ایتھوپیا کی طویل سرحدیں آپس میں ملتی ہیں اور ماضی میں بھی تینوں اقوام کے درمیان چراہ گاہوں کی ملکیت کے حوالے سے جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔
 

شیئر: