Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنازعات کا کمائی پر اثرپڑا، کنگنا کا اعتراف

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ریتک روشن کے ساتھ ہونے والے تنازع سے متعلق اہم اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے تنازعات کا منفی اثر میری کمائی پر بھی پڑا۔ کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ریتک روشن کیساتھ تنازع کی وجہ سے ان کی شخصیت پر خاصے منفی اثرات مرتب ہوئے جس کی وجہ سے فلم کی پیشکشیں تو کم نہیں ہوئیں تاہم میری آمدنی بری طرح متاثر ہوئی۔ یہاں تک کہ اپنا پروڈکشن ہاﺅس کھولنے کا منصوبہ بھی تنازع کی نذر ہو گیا۔میں نے ہمت نہیں ہاری اور آج میرے پاس منالی میں ایک خوبصورت گھر،پالی ہل میں ایک دفتر ہے جب کہ ابھی میں تین فلمیں سائن کرچکی ہوں۔
 

شیئر: