انقرہ ۔۔۔۔ترک دفتر خارجہ نے ریاض پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی مذمت کردی۔ترک دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی عرب پر حوثیوں کے نئے میزائل حملے کی اطلاع سن کر افسوس ہوا۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ میزائل حملے سے ہمارے سعودی بھائیوں اور دوستوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔