Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیتمہ میں حوثیوں کی بارودی سرنگوں کا ازالہ

عدن۔۔۔۔یمنی فوج نے الجوف صوبے کے الیتمہ محاذ پر حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی 6ہزار بارودی سرنگیں صاف کردیں۔ یمنی فوج نے چند دن قبل ہی الجوف کے یتمہ علاقے کو حوثیوں کے قبضے سے آزاد کرایا تھا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں الیتمہ محاذ سے 5800بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔ حوثیوں کی بارودی سرنگوں سے 815یمنی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ان میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔

شیئر: