جدہ ۔۔۔۔ جدہ کے بین الاقوامی کتب میلے میں 970برس قبل جزیرہ مالٹا پر مسلمانوں کے اقتدار کی کہانی یورپی یونین کا ادارہ پیش کررہا ہے۔ مسلمانوں نے طویل عرصے تک جزیرہ مالٹا پر حکومت کی۔ ایک مرتبہ انہوں نے450برس تک مالٹا پر راج کیا۔ مسلمانوں نے صقلیہ ریاست پر اقتدار کے ضمن میں 1048ء کے دوران مالٹا پر حکومت کی تھی۔مسلمانوں نے وہاں آبپاشی کا نظام رائج کیا تھا ، پھلوں اور روئی کی کاشت کو وسعت دی تھی۔ عیسائی مسلمانوں کو جزیہ دیا کرتے تھے۔