Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

250کلوگرام وزنی مریضہ اسپتال منتقل

مکہ مکرمہ ۔۔۔۔ شہری دفاع اور ہلال احمر کے اہلکاروں نے 250کلو گرام وزنی 70سالہ بوڑھی مریضہ کو اسپتال منتقل کیا۔ بزرگ خاتون کی شوگر بڑھی ہوئی تھی۔ مکہ مکرمہ ریجن میں 911مشترکہ سیکیورٹی آپریشن سینٹر سے ایک سعودی شہری نے درخواست کی تھی کہ طائف میں 250کلو گرام وزنی 70سالہ خاتون کو اسپتال لے جانے کیلئے تعاون درکار ہے۔ مذکورہ دونوں اداروں نے انسانی بنیادوں پر مریضہ کو اسپتال پہنچادیا۔

شیئر: