ریاض۔۔۔۔پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی ملازم اپنی ذمہ داری کے دائرے میں حاصل ہونیوالی خفیہ معلومات یا دستاویزات جاری کرنے کا مجاز نہیں۔ ملازمت کی میعاد ختم ہوجانے کے بعد بھی اسے اس کی اجازت نہیں۔ یہ پابندی سزاؤں کے قانون کی دفعہ 2میں لگی ہوئی ہے۔ خلاف ورزی پر سزا ہوگی۔