Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل کے نرخوں میں اضافے کا امکان

نیویارک۔۔۔۔امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے سعودی بجٹ پر تیل کے نرخوں کے اثرات واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو توقع ہے کہ 2018ء کے دوران اسے تیل سے 12فیصد آمدنی زیادہ ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سعودی عرب 2018کے دوران تیل نرخوں میں اضافے کا یقین کئے ہوئے ہے۔دوسری جانب سعودی عرب جنوری 2018ء میں اندرون ملک پٹرول کے نرخ 80فیصد تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔مشرق وسطیٰ کیلئے بلومبرگ کے بزرگ تجزیہ نگار زیاد داؤد نے کہا کہ اگر سعودی عرب نے 2018ء کے دوران پٹرول کوٹے میں کمی سے متعلق اوپیک کے فیصلے کی پابندی کی تو ایسی حالت میں تیل آمدنی میں اضافہ اور آمدنی کی توقعات درست ثابت ہونگی۔

شیئر: