ریاض۔۔۔۔حوثی باغیوں سے لڑنے کیلئے باپ کے ہمراہ محاذ پر جانے پر بضد سعودی بچے فہد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فہد کے باپ کا کہنا ہے کہ میں نیشنل گارڈ کا سپاہی ہوں ۔ میرے بیٹے کی عمر 3برس ہے ، وہ حوثیوں سے لڑنے کیلئے میرے ساتھ جنوبی محاذ پر جانے کی ضد پکڑے ہوئے ہے۔ فہد کو نہیں معلوم کہ حوثی کون ہیں تاہم اسے ہماری گفت و شنید کے ذریعے یہ احساس ہوگیا کہ وہ ہمارے وطن کے دشمن ہیں۔