Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکری کا جھانسہ دیکر بیوہ سے اجتماعی زیادتی

رائی۔۔۔۔کرنال کی رہنے والی بیوہ کو ملازمت کا خواب دکھاکر اجتماعی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 33سالہ بیوہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ وہ گزشتہ روز کسی کام سے دہلی جارہی تھی ۔ بس میں اسکی ملاقات موئی ماجرہ کے رہنے والے یش پال سے ہوئی۔ بات چیت کے دورا اس نے یش پال کو بتایا کہ اس کے خاوند کی 5سال قبل موت ہوچکی ہے جس کے باعث وہ مشکلات سے دوچار ہے۔ یہ سن کر یش پال نے کہا کہ اسکے بہت سے لوگوں سے اچھے تعلقات ہیں، تمہیں نوکری دلو اسکتا ہوں۔ یہ سن کر بیوہ اسکے جھانسے میں آگئی ۔ یش پال اسے بس سے اتار کر مرتھل میں واقع ڈھابے پر لے گیا جہاں اس کے دیگر ساتھیوں نے مل کر اجتماعی زیادتی کاارتکاب کیا۔خاتون نے اس کی شکایت اہل خانہ سے کی تو گھر والوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی ۔پولیس نے بیوہ کے بیان پر ایک نامزد ملزم سمیت 2 افرادکے خلاف اجتماعی زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

شیئر: