Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ان فوکس وژن 3 اسمارٹ فون لانچ

ان فوکس وژن 3 اسمارٹ فون انڈیا میں منعقدہ تقریب میں لانچ کردیا گیا ہے۔ فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، 2.5 ڈی گلاس پروٹیکشن ،اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 64 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ کنیکٹیوٹی کے فون میں فور جی ، وائی فائے، بلیوتوتھ، مائیکرو یو ایس بی اور ہیڈ فون سپورٹ دی گئی ہے۔ فنگر پرنٹ سکینر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 6999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے 20 دسمبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: