مانچسٹر سٹی کاراباﺅ کپ کے سیمی فائنل میں
لندن:انگلش کلب مانچسٹر سٹی لیسٹر سٹی کے ساتھ میچ1-1 گول سے برابر ہونے کے باوجود پنالٹی ککس پر 4-3کی مجموعی برتری کی وجہ کاراباﺅ کپ کے سیمی فائنلز تک رسائی میں کامیاب ہوگیا۔میچ کے مقررہ وقت کے دوران مانچسٹر سٹی کے برناڈو سلوا کے گول کی وجہ پہلے ہاف میں ٹیم کو برتری مل گئی تھی اور یوں محسوس ہو رہا کہ یہی گول اسے سیمی فائنل میں پہنچا دے گا تاہم اصل ڈرامہ اس وقت ہوا جب لیسٹر سٹی کے جیمی وارڈی کی پنالٹی کک مانچسٹر کے گول کیپر نے روک لی تاہم میچ کے انجری ٹائم کے دوران وارڈی نے ایک اور پنالٹی کک کامیابی سے گول میں تبدیل کرکے میچ برابر کردیا اور یوں آخر کار حتمی فیصلہ پنالٹی ککس پر کرنا پڑا ۔ اس مرحلے کے دوران جیمی وارڈی نے پھر ایک کک ضائع کردی جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی ریاض مہریز کی شاٹ گول کیپر نے روک لی یوں 7پنالٹی ککس کے بعد ہی میچ کا فیصلہ مانچسٹر سٹی کے حق میں ہوگیا۔