ریاض۔۔۔۔۔پبلک پراسیکیوشن نے تاکیدکی ہے کہ مقیم غیر ملکی سعودی معاشرے کی روایات اور رسم و رواج کا احترام کریں اور ملکی قوانین و ضوابط کی پابندی کریں۔پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر پر توجہ دلائی ہے کہ سعودی نظام حکومت کی دفعہ 41میں یہ بات واضح کردی گئی ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی سعودی قوانین کے پابند ہونگے اور انہیں سعودی معاشرے کی اقدار کا لحاظ کرنا ہوگا اور سماجی روایات و جذبات کا احترام کرنا پڑیگا۔