Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی میزائل امریکہ اور ایران میں جنگ چھڑوادینگے

قاہرہ ۔۔۔۔۔امریکی فوج کے سابق افسر اور عسکری تجزیہ نگار ریلف پیٹرنے واضح کیا ہے کہ حوثیوں کے میزائل حملے امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی محاذ آرائی کا باعث بنیں گے۔ امریکہ کو سعودی عرب کے ساتھ اپنے معاہدے نافذ کرنا پڑیں گے۔فوکس نیوز نے امریکی تجزیہ نگار سے انٹر ویو کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ سب لوگوں کو معلوم ہے کہ حوثی باغی انتہائی سطحی قسم کے عسکریت پسند ہیں۔ وہ سعودی عرب پر حملے کیلئے بیلسٹک میزائل کسی بھی حالت میں تیار نہیں کرسکتے۔ انہیں اس قسم کے میزائل استعمال کرنے تک کا تجربہ نہیں۔ اسکا واضح مطلب یہ ہے کہ ایرانی نہ صرف حوثیوں کو میزائل بھجوا رہے ہیں بلکہ وہی میزائل داغنے میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔امریکی ماہر نے واضح کیا کہ وہ یہ دعویٰ بڑے وثوق سے کرسکتے ہیں کہ مذکورہ میزائل ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک رکن کے ہاتھوں داغا گیا یا کم سے کم اس میں کسی ایرانی کا ہاتھ ہے۔

شیئر: