Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کے حوالے سے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلایا جائے،ٹلر سن

واشنگٹن ۔۔۔امریکہ اور کینیڈا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیلئے وہ جنوری کے وسط میں وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹِلرسن اور کینیڈا کی امورِ خارجہ کی وزیر کرسٹیا فری لینڈ نے اوٹاوا میں مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ یہ اجلاس6 جنوری کو وینکوور میں ہو گا۔ اجلاس میں جاپان، جنوبی کوریا، سویڈن اور ہندکے ساتھ ساتھ اْن ملکوں کو مدعو کیا جائے گا جن کے فوجی دستے کوریائی جنگ کے دوران امریکہ کی زیرِ قیادت اقوامِ متحدہ کی کمان میں شامل تھے۔
 

شیئر: