نئی دہلی۔۔۔۔۔کانگریس نے کہا کہ 2جی اسپیکٹرم گھپلے پر سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں تمام ملزمان کے بری ہونے سے واضح ہوگیاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے ساز ش تیار کرکے ملک کے عوام کو گمراہ کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو اس کا جواب دینا چاہئے۔ غلام نبی آزاداور سرجے والا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے 2جی گھپلے میں جو فیصلہ آیا ہے اس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا۔ بی جے پی کا جھوٹ سامنے آگیا ۔ اس پر معافی مانگنی چاہئے۔