Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوآپریٹوبینک کی دیوار کاٹ کر کروڑوں روپے اور زیورات چوری

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی کے منڈکا میں چور کوآپریٹیوبینک کی دیوار کاٹ کر ایک کروڑ روپے لے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چور دیوار کاٹ کراندر گھسے اور قیمتی زیورات والے لاکرز توڑکر اس میں موجود زیورات لوٹ لئے ۔ متعدد الماریوں کو گیس کٹر کی مدد سے کاٹا گیا۔ چوروں نے لاکر روم اور نقدی کی الماریوں کو کاٹ کر ہاتھ صاف کیا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چور وں کی تعداد 3یا 4 ہوگی ۔انہوں نے اس واردات کو انجام دینے میں کئی گھنٹے صرف کئے ہونگے۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر شواہد جمع کرکے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بینک ملازمین اور دیگر کارکنان سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔

شیئر: