Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں 23ویں خلیج کپ کا شاندار افتتاح

 
محمد عرفان شفیق۔ کویت
  •   امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے گزشتہ شب جابرالاحمد انٹرنیشنل اسٹیدیم میں خلیج کپ 23 کا باضابطہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد میں شیوخ، وزراء، ممبر پارلیمنٹ اور ہر فٹبال کے ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔ اسٹیدیم کو اندر اور باہر سے انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور خلیجی ممالک کے پرچم اسٹیڈیم کی خوبصورتی میں بھرپور اضافہ کر رہے تھے۔ افتتاحی تقریب میں زبردست آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔لوگوں کی آمد کا سلسلہ بعد از نماز جمعہ ہی شروع ہو گیا اورکویت اورسعودی عرب کے مابین افتتاحی میچ سے قبل ہی اسٹیدیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھر گیا۔ا سٹیدیم میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ، جس کی ذمہ داری فوج اور وزرات داخلہ کے سپرد ہے۔

شیئر: