ایل جی کمپنی لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرانک شو 2018 میں نینو آئی پی ایس ٹیکنالوجی سے لیس مانیٹر متعارف کروائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ کمپنی 5 کے ریزولوشن کے ساتھ 34 انچ الٹراوائڈ مانیٹر بھی پیش کرے گی۔ یہ کمپنی کا پہلا 5 کے الٹراوائڈ مانیٹر ہوگا جو کہ خصوصی طور پر سافٹ ویئر اور اپلیکیشن ڈویلپرز فوٹوگرافرز اور ویڈیو ایڈیٹرز کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس میں موجود تھنڈربولٹ 3 پورٹ کیبل کے ذریعے ڈیوائس میں 5کے ریزولوشن کی ٹرانسمیشن کو ممکن بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ کنزیومر الیکٹرانک شو 7 جنوری سے 12 جنوری تک لاس ویگاس میں منعقد کیا جائے گا۔