ڈوجی کمپنی فولڈ ایبل اسمارٹ فون لانچ کرے گی
ایل جی اور سیمسنگ کی جانب سے لچک دار ڈسپلے کاحامل اسمارٹ فون بنانے کی کوششیں عرصے سے کی جارہی ہیں اور دونوں کمپنیاں فولڈ ایبل ایکسز کے ساتھ اسمارٹ فونز پیش بھی کر چکی ہیں تاہم اب ڈوجی کمپنی فولڈ ایبل ڈسپلے کے ساتھ اسمارٹ فون لانچ کرنے کی تیاریوں میں ہے ۔
کمپنی کے ممکنہ ڈیوائس کی تصاویر لیک ہو گئی ہیں۔تصاویر کو ٹویٹر صارف ایوب بلاس کی جانب سے پوسٹ کیا گیا ہے۔ فون میں بیزل لیس ڈسپلے ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔فون کو اگلے سال تک متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔