Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ دنیا کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، خورشید شاہ

لاڑکانہ... قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اچھا نہیں۔سندھ اورپنجاب کے احتساب میں زمین آسمان کا فرق ہے تاہم نیب چیئرمین سے اچھی امیدیں ہیں۔لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نوازشریف دھمکی آمیز لہجے سے گریز کریں۔اداروں سے جنگ مناسب نہیں۔اس سے ملک کو نقصان ہوسکتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے خیبرپختونخوا حکومت کو بچائیں، اس کے بعد سندھ آئیں ۔ انہوں نے کہاکہ امریکی عوام پرامن ہیں لیکن صدرٹرمپ دنیا کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اور دیگر 135 ممالک نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں ووٹ دیا۔ پاکستان نے ہمیشہ حق خودارادیت کیلئے فلسطین کی حمایت کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے غلط فیصلہ کیا جس سے پوری دنیا میں امریکی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

شیئر: