اوٹاوا ۔۔۔۔۔ کینیڈا میں شہریوں نے 2015 میں بھنگ، گانجے اور چرس جیسی منشیات پر ساڑھے پانچ ارب امریکی ڈالر سے زیادہ خرچ کئے۔ کینیڈا کے اعداد و شمار کے بیورو کی جانب سے جاری رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ جس نے 1960ء سے 2015 ء کے دوران بھنگ، چرس اور گانجے کی کھپت پر تحقیق کی ہے۔حکومت نے معیشت اور سماج پر ان منشیات کے اثرات پر تحقیق کا وعدہ کیا ہے کیونکہ آئندہ سال موسم گرما سے وہ اسے جائز قرار دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے استعمال میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ 15 سے 17 سال کی عمر کے صرف 6فیصد نوجوانوں نے تفریح کے لیے چرس، بھنگ اور گانجے کا استعمال کیا جبکہ ان کے مقابلے میں 25 سال سے زیادہ عمر والے لوگوں کی تعداد دو تہائی رہی۔