Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کی نگرانی کیلئے مختلف النوع ٹیکنالوجی سے استفادے کا فیصلہ

    ریاض- - - -  - سعودی محکمہ ٹریفک نے مستقبل میں گاڑیوں کے نگران آلات کے حوالے سے مختلف النوع ٹیکنالوجی کی منظوری دیدی۔ محکمہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ گاڑیوں کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے سلسلے میں کسی ایک ٹیکنالوجی پر انحصار نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ نے توجہ دلائی کہ اہم بات یہ ہے کہ ڈرائیور حضرات راستوں کو صحیح طریقوں سے استعمال کریں۔ مقررہ رفتار کی پابندی کریں۔ محکمہ نے توجہ دلائی کہ وزیرداخلہ کی ہدایت کے مطابق ساھر کے سسٹم میں انتہائی رفتار میں کی گئی ترامیم کا اندراج کر دیا گیا۔ محکمہ کے ماہرین نے تمام راستوں کے حوالے سے الگ الگ انتہائی رفتار مقرر کی ہے۔ نئے بورڈ ز کی تنصیب بھی شروع کر دی گئی ہے۔
 

شیئر: