پشاور... شمالی وزیر ستان میں پاک افغان سرحد کے قریب غلام خان کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔پولیٹیکل ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکار علاقے میں پٹرولنگ کررہے تھے کہ ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔