دبئی: دبئی میں مقیم غیرملکیوں کو سفرکرنے کے لئے پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات رکھنے کی ضرورت نہیں رہی۔ وہ نئی ایپلی کیشن کے ذریعہ دستاویزات کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔ پولیس اور شعبہ اقامہ نے نئی ایپلی کیشن جاری کی ہے جس کی مدد سے مسافر کا اقامہ، پاسپورٹ اور بورڈنگ پاس وغیرہ محفوظ ہوگا۔ وہ ایپلی کیشن میں ظاہر ہونے والا بارکوڈ ا سکین کرکے تمام سفری کارروائیاں صرف 9سیکنڈ میں مکمل کرسکتا ہے۔دبئی پولیس کے نائب سربراہ جنرل ضاحی خلفان اور شعبہ اقامہ کے سربراہ جنرل احمد المری نے نئی ایپلی کیشن جاری کی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے سے مسافر سفری کارروائی میں صرف ہونے والا 70فیصد وقت بچاسکتا ہے۔ نئی ایپلی کیشن کا تجربہ امارات ایئرلائن کے تعاون سے دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمنل3پر کیا گیا۔
بشکریہ: الامارات الیوم