دبئی : 10سیکنڈ میں سفری کارروائی مکمل کرنے والی اسمارٹ گزرگاہ
دبئی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی ایئر پورٹ پر مسافروں کے لئے اسمارٹ گزرگاہ کا جائزہ لیا۔ اسمارٹ گزرگاہ کے ذریعہ مسافر صرف 10سیکنڈ میں تمام سفری کارروائیاں مکمل کر سکیں گے۔ سفر کے دوران انہیں دبئی آنے یا جانے کے لئے کسی قسم کی دستاویزات ساتھ لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ یہ دنیا میں پہلا منصوبہ ہے جس میں بغیر دستاویزات سفر کیا جاسکے گا۔