Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جولائی اور ستمبر کے دوران 22.4ملین افراد دبئی کے ذریعہ سفر کریں گے

دبئی: دبئی ایئر پورٹ سے جولائی اور ستمبر کے دوران 22.4ملین افراد سفر کریں گے۔ دبئی کے محکمہ شہری ہوابازی اور امارات ایئر لائن کے سربراہ شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امسال موسم گرما کے دوران دبئی ایئر پورٹ کے ذریعہ سفر کرنے والوں کی تعداد میں 14فیصد اضافہ متوقع ہے۔ امسال جولائی اور ستمبر کے دوران مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دبئی ایئرپورٹ کو دنیا بھر میں مرکزیت حاصل ہو۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ہم نے پالیسیاں مرتب کر رکھی ہیں۔
 

شیئر: