Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضباء بندرگاہ: 13 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط

ضباء..... ضباء بندر گاہ کے کسٹم افسران نے 1318208 نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی 3 کوششیں ناکام بنا دیں۔ نشہ آور گولیوں ٹرکوں میں چھپا کر اسمگل کی جارہی تھیں۔ ضباءبندر گاہ پر کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل علی العطوی نے واضح کیا کہ اسمگلنگ کی وارداتیں ایک ہفتے کے دوران ریکارڈ کی گئیں۔ پہلے آپریشن کے تحت 760050 نشہ آور گولیاں ، دوسری واردات میں 436868 ، نشہ آور گولیاں اور تیسری بار 121290 نشہ آور گولیاں ضبط کی گئیں۔ یہ سب ٹرکوں میں چھپا کر سعودی عرب لائی گئی تھیں۔ 

شیئر: