ریاض..... محکمہ زکوٰة و آمدنی کے ماتحت ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادارے کے انچارج حمود الحربی نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی نجی ادارے نے ہمارے یہاں اندراج کرائے بغیر ویلیویڈڈ ٹیکس بل جاری کیا تو اس پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔ الحربی نے سعودی چینل الاخباریہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس بالواسطہ ٹیکس ہے یہ اداروں سے سامان فروخت کرتے اور خریدتے وقت جملہ اشیاءاور خدمات پر مقرر ہے۔ اس میں بعض استثناءات بھی ہیں۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس 160 سے زیادہ ممالک میں نافذ العمل ہے ، یہ ریاستوں کے بجٹ کو سہارا دینے کے سلسلے میں آمدنی کا اہم ذریعہ ہے۔ پیداوار سے لے کر تقسیم اور حتمی فروخت تک ہر مرحلے میں ویلیویڈ ٹیکس لگایا جائے گا۔ عام صارفین خرید شدہ اشیاء اور خدمات پر ویلیو ایڈ ڈیکس دیں گے جبکہ نجی ادارے حکومت کو ویلیویڈڈ ٹیکس ادار کریں گے۔ یہ ادارے صارفین کے سودوں سے حاصل شدہ ویلیو یڈ ٹیکس وصول کرکے سرکار کے خزانے میں جمع کرائیں گے۔ جون 2016 ءکے دوران جی سی سی ممالک نے اپنے یہاں ویلیو ایڈ ٹیکس لگانے کی منظوری دی تھی۔ سعودی عرب نے فروری 2017 ءکے دوران اس کی توثیق کردی تھی۔