لیموں ، نارنگی یا مالٹے سے زیادہ رس نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے انھیں ریفریجریٹر میں رکھ دیجئے ۔ پھر جب یہ ٹھنڈے ہوجائیں تو پندرہ سے بیس سیکنڈ کے لئے مائکروویو اوون میں رکھ دیں۔ اس کے بعد انھیں دبائیں۔ پھر انہیں لمبائی میں کاٹ لیں۔ ترش پھلوں سے خوب رس نکلے گا۔