امن پسند لوگ دہشتگردوں کے نشانے پر
ریاض ...انسداد انتہا پسندی کے عالمی مرکز ”اعتدال“ نے واضح کیاہے کہ دہشتگرد تنظیمیں تشدد کو ہوا دینے کیلئے آئندہ ایام میں پرامن بقائے باہم کی کوشا ں شخصیتوں پر حملے کرینگی۔مرکز مذکور نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر دنیا بھر کے تمام محب امن لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کی سرگرمیوں سے ہوشیار رہیں اور دیگر لوگوں کو بھی متنبہ کرنے کا اہتمام کریں۔