Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

" نداء الشھامہ" کے نام سے فلسطین میں سعودی فوج پر فلم

 ریاض..... کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے نداءالشھامہ کے نام سے ایک فلم جاری کی ہے جس میں 1367 ھ مطابق 1948 ءکے دوران فلسطین میں سعودی فوج کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ اکیڈمی نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ سے یو ٹیوب پر فلم مذکور جاری کردی۔ 1367 ھ کے دوران یہودیوں کے غاصبانہ قبضے سے فلسطین کو آزاد کرانے کیلئے عرب افواج نے لشکر کشی کی تھی۔ اس میں سعودی فوج بھی شامل تھی۔ تفصیلات کے مطابق جنگ 48 ءمیں شریک فوجیوں کی بھولی بسری یادیں اور ان سے ملاقاتیں فلم میں دکھائی گئی ہیں۔ 513 سعودی رضاکار مذکورہ جنگ میں شریک ہوئے تھے ان میں 134 شہید اور 34 زخمی ہوئے تھے جبکہ 130 کو تمغے ملے تھے۔ 

شیئر: