Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلیو ایڈڈ ٹیکس ایپلی کیشن

ریاض ....سعودی بینکوں کے ترجمان طلعت ذکی حافظ نے بتایا ہے کہ محکمہ زکوة و آمدنی بہت جلد موبائل اور اسمارٹ آلات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ایپلی کیشن جاری کرنے والا ہے۔ اس کی بدولت صارفین اپنے طورپر یہ پتہ لگا سکیں گے کہ کس چیز پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ہے اور کس پر نہیں۔ بار کوڈ کی مدد سے یہ کام آسانی سے انجام پاسکے گا۔ یکم جنوری 2018ءسے بیشتر خلیجی ممالک ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کردیں گے۔ یہ ٹیکس دنیا کے 160ممالک میں 10تا 22فیصد لیا جارہا ہے۔ خلیجی ممالک میں اسکی شرح سب سے کم5فیصد ہے۔
 

شیئر: