Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں 100جانوروں کا گوشت ضبط

مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ میں الشوقیہ بلدیہ کے افسران نے اونیٹ سے 100مذبوحہ جانوروں کا گوشت منتقل کرتے ہوئے ضبط کرلیا۔ علاقے کے قصابوں اور گوشت فروشوں کو تقسیم کیا جانے والا تھا۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اونیٹ پر لدا ہوا گوشت کہاں سے لایا جارہا تھا۔ بلدیہ کے چیئرمین ممدوح عراقی نے بتایا کہ ان دنوں گوشت کی منتقلی پر خاص نظررکھی جارہی ہے۔ معائنے سے پتہ چلا کہ ضبط شدہ گوشت سے بدبو پھوٹنے لگی تھی کیونکہ وہ اونیٹ پر لدا ہوا تھا ۔ دھوپ پڑ رہی تھی اور گردو غبار بھی گوشت پر گر رہا تھا۔
 

شیئر: