Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محایل : استراحہ شراب کے اڈے میں تبدیل

محایل ، عسیر....محایل عسیر کی پولیس نے استراحہ کوشراب کے اڈے میں تبدیل کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا کے کئی لوگ الناظر محلے کے ایک استراحہ میں شراب کشید کرکے فروخت کررہے تھے۔ پولیس نے رپورٹ ملنے پر استراحہ پر چھاپہ مارا، وہاں سے 28سالہ ایتھوپیا کا شہری گرفتار کیا گیا۔ وہ غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب میں مقیم تھا۔ شراب کے 13کنستر ضبط کئے گئے۔ ہر ایک میں 350لیٹر شراب تھی۔ 4550لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ایتھوپیا کے شہری نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ شراب نوجوانوں کے ہاتھوں فروخت کررہا تھا۔
 

شیئر: