Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلتھ سینٹر کے ڈائریکٹر کو زخمی کرنیوالا فرار

جازان.... ابو عریش کمشنری میں ہیلتھ سینٹر کے ڈائریکٹر کو ایک شخص زدوکوب کرکے فرار ہوگیا۔ اسکی گرد ن میں زخم کے نشان پڑ گئے جبکہ جسم کے مختلف حصوں میں چوٹیں آئیں۔ ہیلتھ سینٹر کے ڈائریکٹر نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ وہ ظہر کی نماز ادا کرکے سینٹر پہنچا تو وہاں ایک شخص بیٹھا ہوا تھا۔دریافت کیا کہ کیا آپ ہیلتھ سینٹر کے ڈائریکٹر خالد ہیں ۔ میں نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے نام صحیح تلفظ کے ساتھ ادا کیا جسے دفتر میں بیٹھے ہوئے شخص نے غلط طریقے سے لیا تھا۔ یہ سنتے ہی موجود شخص نے کہا کہ میں تمہیں مردانگی دکھانے کیلئے آیا ہوں۔ اس نے فوراً ہی مجھے زدوکوب کرنا شروع کردیا۔ میں نے دفاع کیا۔ اس نے ایک سریہ لیکر میری گردن پر دے مارا جس سے خون بہنے لگا۔ اسی دوران شور کی آواز سن کر رفقائے کار ادھر ادھر سے پہنچ گئے تاہم وہ گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔ گاڑی کا نمبر نوٹ کرلیا گیا اور پولیس میں شکایت درج کرادی گئی ۔ پولیس نے میڈیکل رپورٹ منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔

شیئر: