نئی دہلی۔۔۔۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی سبرامنیم سوامی نے گجرات کے احمد آباد شہر کا نام تبدیل کرکے کرونا وتی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ احمد آباد شہر کا نام بدل کر اس کا اصل نام کروناوتی کیا جائے۔