Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہن کو فروخت کرنے پر 2 بھائی گرفتار

    لکھنؤ - - - -  للت پور  میں دو بھائی   اپنی حقیقی بہن کو پچاس ہزار  روپے میں فروخت کرکے اس کی شادی کرارہے تھے کہ دوران تقریب دلہن چپکے سے فرار ہوکر تھانے  پہنچ گئی جہاں اس نے پولیس کو پورا واقعہ سنایا ، یہ واقعہ ضلع کے مٹرورا تھانے کا ہے ، لڑکی نے بتایا کہ میرے بھائی   پچاس ہزار روپے لے کر اس شخص سے میری شادی کرارہے تھے جس شخص سے مجھے سخت نفرت ہے ، پولیس نے دونوں بھائیوںکو گرفتار کرکے مقدمہ قائم کرایاہے۔

شیئر: