Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفت آپریشن کے نام پر کھلواڑ،6مریض نابینا ہوگئے

    لکھنؤ- - - - ریاستی راجدھانی لکھنؤ سے ملحق ضلع اناؤ میں ڈاکٹروں نے آنکھ کے مریضوں کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ جس میں چھ مریضوں کی آنکھیں خراب ہوگئیں جنہیں کانپور و لکھنؤ ریفر کیا گیا ہے ، ریاستی وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے رپورٹ ملتے ہی  اناؤ کے چیف میڈیکل افسر  راجندر پرساد کو معطل کردیا ہے اور نواب گنج کے کمیونٹی  ہیلتھ سینٹر  کے انچارج کو بھی  برطرف کردیاگیا ہے۔  حکومت نے  اس معاملے کی  مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ اطلاع کے مطابق ایک این جی او نے غریبوں کی آنکھوں کے علاج کیلئے ایک کیمپ لگایا تھا ، جہاں مفت علاج کی سہولت تھی نیز  14مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن بھی مفت کیا گیا تھا، اناؤ ضلع کے دور دراز علاقوں سے نادار افراد نے آکر کیمپ میں علاج کرایا، جن  14مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن ہوا ان میں چھ مریضوں کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی بقیہ آٹھ کی آنکھوں میں  متعدد پریشانیاں پیدا ہوگئیں ، انھیں کانپور اور لکھنؤ ریفر کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج ہوگا ، آنکھوں کے چھ مریض جنھوں نے اپنی آنکھوں کی روشنی چلی جانے کی شکایت کی ہے انھیں جانچ کے بعد دہلی بھیجا جارہا ہے ، اطلاع کے مطابق این جی او نے مریضوںکے لیے کسی قسم کی سہولت کا بندوبست نہیںکیا تھا انھیں ایک کمرہ کے فرش پر لٹا دیا گیا تھا، آپریشن کے  لئے کسی اوپی تھیٹر کا بندوبست نہیں تھا بلکہ ایک گندے کمرے میںمریضوں کے آپریشن کردیے گئے تھے ، ضلع مجسٹریٹ پورے معاملہ کی جانچ کرارہے ہیں این جی او کے کارکن فرار ہیں پولیس ان کو تلاش کررہی ہے۔

شیئر: