Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای وی ایم سے عوام کا بھروسہ اٹھ گیا

لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے قومی سیکریٹری راجیندر چودھری نے بتایا کہ سماج وادی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو جنوری میں اپوزیشن پارٹیوں کے نمائندوں کی میٹنگ میں پارلیمنٹ کیلئے ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر سے کرانے پربات کریں گے۔ گورکھپور اور پھولپور میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں ای وی ایم کی جگہ بیلٹ پیپر سے ووٹنگ کرانی چاہئے کیونکہ ای وی ایم مشینوں سے عوام کا بھروسہ اٹھ چکا ہے اسی لئے اکھلیش یادو نے اپوزیشن کے ساتھ میٹنگ میں پُرامن و شفاف ووٹنگ کیلئے بیلٹ پیپر استعمال کرنے پر بات کریں گے۔

شیئر: