Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفت بجلی کنکشن کیلئے بی پی ایل کارڈ ضروری نہیں، وزیر توانائی

متھرا۔۔۔۔ریاست کے وزیر توانائی سری کانت شرما نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مفت بجلی کنکشن کیلئے بی پی ایل کارڈ ہونا ضروری نہیں بلکہ اب اُن لوگوں کو بھی یہ سہولت دستیاب کرائی جائیگی جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ، گھروں پر چھت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کنکشن ابھی تک 10ہزار روپے میں ملتے تھے حکومت ایسے لوگوں کو 550روپے میں کنکشن دیگی۔گاؤں کے لوگوں کو اس کیلئے صرف 50روپے پہلے دینے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال دسمبر تک ایک کروڑ 60لاکھ گھروں میں بجلی پہنچانے کا ہدف ہے۔ مہنگی بجلی کی فراہمی کی وجہ پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ فی الحال صارفین تک بجلی پہنچانے کی قیمت 6روپے 74پیسے آرہی ہے۔

شیئر: